لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ،پرویز الٰہی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ضلع کچہری میں سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ،پرویز الٰہی کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے موکل سے کوئی رقم برآمد کرانی ہے جو مزید جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے ،پوری ایف آئی آر میں پرویز الٰہی کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے ۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ,کچھ دیر بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کا حکم جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے اوکے کر دیا،ملاقات کیلئے 10وکلا کے نام جمع