اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے وکلا کے ناموں کی فہرست ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے عمران خان سے پوچھ کر وکلا کے ناموں کی لسٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق منگل اور جمعرات کو دس وکیل عمران خان سے ملاقات کر سکیں گے ،ان وکلا میں حامد خان ،بیرسٹر علی ظفر ،شعیب شاہین ،شیر افضل مروت ،سلمان صفدر ،عمیر نیازی ،سلمان اکرم راجہ ،بیرسٹر گوہر ،برہان معظم اور لطیف کھوسہ شامل ہیں ۔عدالت نے قرار دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے اقدام پر وکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو سہولیات فراہمی کی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمت نہیں مفاہمت ،تحریک انصاف نے حکمت عملی بدل لی