PTI stretegy

مزاحمت نہیں مفاہمت ،تحریک انصاف نے حکمت عملی بدل لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مزاحمت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے نبعد دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کر لیا ،عام انتخابات سے قبل آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور شروع کر دیا گیا ۔تحریک انصا ف اے پی سی کا حتمی فیصلہ آج ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں کرے گی ،اے پی سی میںن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا ،اجلاس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ بر وقت الیکشن میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں ۔پی ٹی آئی ارکان نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ سیاسی ماحول کو سازگار بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ناگزیر تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : لاہورسے کمانڈر سمیت 5دہشتگرد گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں