لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت پانچ دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں سے آئی ای ڈی ،ڈیٹونیٹرز، دستی بم ،موبائل فون ،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ،دہشتگردوں کی شناخت آغا،نعمان،عطاالرحمان اور اسامہ کے نام سے ہوئی ،دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔