اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے نماز کو بھی سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے پر افسوس ہوا ،نماز پڑھنے کی ویڈیو اور تصویر بنا کر جاری کرنا غیر اخلاقی عمل تھا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ جب ہم مولانا فضل الرحمان سے ملنے گئے تو نماز کا وقت ہو گیا ،نماز کیلئے کھڑی جماعت میں ہم بھی شریک ہو گئے،نماز پڑھنے کی ویڈیو اور تصویر بنا کر جاری کرنا غیر اخلاقی عمل تھا، نماز کو بھی سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنے پر افسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے اوکے کر دیا،ملاقات کیلئے 10وکلا کے نام جمع