غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ اور جیو میپنگ مکمل، حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ اور جیو میپنگ مکمل، حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بے دخل کیے جانے میں چند روز باقی ہیں اور ایسے میں حکومت نے اپنا ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے ، اس سلسلے میں جیوفینسنگ اور جیومیپنگ بھی کرلی گئی ہے ۔ نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہناتھاکہ غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے، کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ 12سے 15ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پاسپورٹ کے ذریعے ویزہ لیکر آئیں جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے، عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج سے نبردآزما ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ ایک بار پھر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں