چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 271رنز کا ٹارگٹ دیدیا ۔
چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ، محمد رضوان 31، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم نے 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان اور سعود شکیل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور کو پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 جبکہ مارکو جانسن اور جیرالڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک نے افغانستان سے شکست کا ذمہ داربابراعظم کو قرار دیدیا