اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شکست پر شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی برہم ہیں اور اب پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست کا ذمہ دار کپتان بابر اعظم کو قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک اور مصباح الحق نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کیا،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شکست کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں بلکہ سب ہیں، اس شکست میں آپ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ، کوچز، چیف سلیکٹر ، ڈائریکٹر اور کپتان سب برابر کے شریک ہیں۔