لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف بیانات اور قراردادوں سے اسرائیلی ٹینک نہیں روکے جا سکتے ۔
لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،دنیا غزہ میں بچوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے ،غزہ کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،مسلمان حکمران اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ،صرف باتوں سے اسرائیلی ٹینکوں کو نہیں روکا جا سکتا ۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کو 76سال مکمل