لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج شدت اختیار کر گیا ،اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بلاک کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے ملازمین نے تنخواہیں نہ دینے پر اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بلاک کر دیا ،انتظامیہ کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی ،ریلوے مزدور ٹریک پر لیٹ گئے ،کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ٹرین کو روک لیا گیا ،مزدوروں نے احتجاج کے دوران ریلوے واشنگ لائن کے باہر تمام گاڑیوں کو روک لیا ۔یاد رہے کہ ریلوے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بھائی کو کہیں سے انصاف نہیں ملے گا “علیمہ خان نظام عدل سے مکمل مایوس