لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو عمران خان کو انصاف دے سکے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا ،حفیظ اللہ نیازی سے ہمارے خاندان کا دس سال سے کوئی تعلق نہیں ،وہ ن لیگ کے نمائندے ہیں اس لیے صدر مملکت سے ملے ہونگے ،میر ا خیال ہے کہ ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس ،عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد