مفتاح اسماعیل نے سندھ کا گورنر بننے کے لیے میرے دفتر کے قالین گھسا دیے تھے مگر کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا، اسحاق ڈار برس پڑے

مفتاح اسماعیل نے سندھ کا گورنر بننے کے لیے میرے دفتر کے قالین گھسا دیے تھے مگر کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا، اسحاق ڈار برس پڑے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعوی کیا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سندھ کا گورنر بننے کے لیے ان کے دفتر کے قالین گھسا دیے تھے مگر کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا اور وہ ماضی کو یاد نہیں رکھتے۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہاکہ ماضی کے واقعات کے حقائق جاننے کیلئے کمیشن بنائیں گے، نواز شریف کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے ہو رہے ہیں،ہم بھی کہتے ہیں کہ جلد سے جلد الیکشن ہوں، کیا ہم نے الیکشن کے لیے غیرآئینی دباو ڈالنا ہے،کوئی وجہ نہیں دیکھ رہا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں اور مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔ ان کاکہناتھاکہ ن لیگ جیتی تو وزیر خزانہ میرے علاوہ کوئی اور بھی ہوسکتا ہے،عدم اعتماد کے بعد حکومت کی ذمہ داری لینے کے حق میں تھا، ہماری کسی سیکوئی ڈیل نہیں ہوئی نہ ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں