اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں 2 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آئی سی سی پی او اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی تقریب، جلسہ، تفریحی مقام یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون اڑانے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا کہ شہریوں کو پڑتال کے دوران تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے شہری اضافی وقت کے ساتھ سفر کے لیے نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی