ججز کیخلاف شکایات، چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

ججز کیخلاف شکایات، چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ججز کیخلاف زیرالتواشکایات پر غور کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس جمعہ کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جوڈیشل کونسل میں اس وقت دو درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔ جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر حسین بھٹی ،جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں