لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف لاڈلے کیلئے ریلیف اور باقیوں کیلئے صرف سختی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے ،سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کیلئے ہے،ہم نے ہمیشہ عدالتوں اور اداروں کا احترام کیا ،شریفوں نے ہمیشہ ججز کیخلاف باتیں کیں ،یہ کہاں کا انصاف ہے ،انصاف تو وہ ہے جسے عوام تسلیم کریں ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی