لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ہم سے پریس کانفرنس کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ لوگ اپنے مقصد میں ناکام ہونگے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں 6 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے، یہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنا ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے،مجھے جن کیسز میں گرفتار کیا گیا اس وقت میں موقع واردات کے بجائے گھر پر تھا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمر چیمہ کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو بھی پیش کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”ہمت ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑو“یاسمین راشد کا نواز شریف کو کھلا چیلنج