پرویز الٰہی ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے حوالے،اڈیالہ سے لاہور منتقل

پرویز الٰہی ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے حوالے،اڈیالہ سے لاہور منتقل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چو ہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا،اینٹی کرپشن حکام چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لے کر لاہور روانہ ہو گئے جبکہ راہداری ریمانڈ کے لئے عدالت بھی پیش نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں راہداری ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں