اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی،ان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی، ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے سے قبل دستاویزات کا قانونی جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد پ
ولیس کو مطلوب ہیں، ایف آئی اے انٹر پول ہیڈ کوارٹرز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرے۔
یہ بھی پڑھیں : 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری