اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف پر سرکاری فنڈز کو غلط استعمال کا الزام لگا دیا ۔
ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی قیادت کی تشہیر اور مخالفین کی کردار کشی کی جاتی تھی ،سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے سرکاری منصوبوں کے بجائے اپنے ایجنڈے کی تشہیر کی گئی ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو بیانیہ پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری