پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر دھماکے اور فائرنگ ،چار اہلکار زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر کی باڑہ منڈی کس چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا ،جوابی کارروائی پر شرپسند فرار ہو گئے ۔وادی تیراہ اکا خیل میں درس جماعت چیک پوسٹ پر دھماکہ میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ،دہشتگرد نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی ،دھماکے سے سیکیورٹی کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : شہر یار آفریدی کا ای سی ایل میں نام ،ایف آئی اے نے عدالت کو جواب دیدیا