کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائیر لائن کو ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کے باعث آج 49پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے چار پروازیں ،کراچی سے فیصل آباد کی 2،کراچی سے اسلام آباد کی 2پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی سے گوادر اور ملتان کیلئے 2-2پروازیں ،اسلام آباد سے شارجہ اور دبئی کی 2-2پروازیں منسوخ کی گئیں ۔اسلام آباد سے گلگت 4 سکردو 2 اور اسلام آباد سے ریاض کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 ،پی کے 303 ،پی کے 304 ،پی کے 305،فیصل آباد کے لیے پی کے 340،پی کے 341،اسلام آباد کے لیے پی کے 368،پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503،پی کے 504،ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔اسلام آباد سے شارجہ کے لیے پی کے 181،پی کے 182،دبئی کے لیے پی کے 233، پی کے 234،گلگت کے لیے پی کے 601،پی کے 602،پی کے 605 اور پی کے 606،ریاض کے لیے پی کے 753،پی کے 754 منسوخ کر دی گئیں۔اسی طرح سکردو کے لیے پی کے 451 اور پی کے 452،سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632،دبئی کے لیے پی کے 211،پی کے 234،ابوظہبی کے لیے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ہے۔لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235،پی کے 203،پی کے 204،جدہ کی پی کے 759،ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ ہیں۔سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209،پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281،پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے۔پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283،پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257،پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔دبئی فیصل آباد کی پی کے 224،ملتان شارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہیں۔ ۔
یہ بھی پڑھیں : فرح شہزادی کے کیس کا فیصلہ آ گیا