cardiology

لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال منظور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کے منظوری دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایمر جنسی و ٹراما سینٹر کے جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی بنایا جائے گا ،ایمر جنسی و ٹراما سنٹر کو جناح ہسپتال شفٹ کیا جائے گا ،محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت سات منزلہ اور بیڈز کی تعداد 250ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں24گھنٹے میں 158ڈینگی مریض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں