اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ کی حفاظتی ضمانت میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں جمعرات تک کی توسیع کر دی ہے ،نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔عدالت نے نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی ۔دوران سماعت نیب پراسیکییوٹر نے کہا کہ ہمیں ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،ہمیں نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہیے ۔عدالت کی جانب سے حفاظتی ضمانت میں توسیع کے بعد نواز شریف وہاں سے روانہ ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ کا پولیس افسروں کیخلاف کیس ،سی سی پی او کاجواب مسترد ،سخت ریمارکس