لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ،پولیس کا جواب غیر تسلی بخش قرار۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سی سی پی او کاجواب غیر تسلی بخش قرار دیدیا ،کیس کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے سب نظر آ رہاہے ،ایسے ہی چلتا رہا تو قانون اپنا راستہ لے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر یاسمین راشد ودیگر کی ضمانتوں پر عدالت سے اہم خبر آ گئی