لاہور(کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:”پی آئی اے کا تیل ختم“تیسرے دن بھی 20 پروازیں منسوخ
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے جس پر پراسیکیوشن نے جواب دیا کہ مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ موجود نہیں ہے،عدالت تاریخ دے دے آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن اور سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، صداقت حسین،رفیق خان،اعزاز رفیق سمیت 24 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام پر گیس بم حملہ ،قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ