nawaz

نواز شریف کی پیشی سے پہلےسیکیورٹی سخت ،کمرہ عدالت کی تلاشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائدن لیگ نواز شریف کی پیشی سے قبل عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ، احتساب عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کمرہ خالی کروا کر تلاشی لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اہل کاروں کو احاطہ عدالت اور اطراف میں تعینات کردیا گیا ۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی سے قبل اندر اور باہرسخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس سے جی الیون سگنل تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں