لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایندھن کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن مسلسل تیسرے روز بھی متاثر ،20پروازیں منسوخ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اندرون ملک قومی ائیر لائن کی مزید بیس پروازیں منسوخ ہو گئیں ،کراچی سے لاہور ،اسلام آباد گوادر ملتان سکھر کیلئے پروازیں نہ اڑ سکیں ،پشاور سے تین اور لاہور سے دو پروازیں منسوخ ہوئیں ۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے پی آئی اے کو یومیہ 50کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام پر گیس بم حملہ ،قیمتوں میں 200فیصد تک اضافہ