اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کی سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پہنچا دیا گیا جہاں ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی ،پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ جو نیلسن منڈیلا بن کر آئے ہیں ،پہلے اپنے بھائی سے تو حساب لیں جنہوں نے حالات اس نہج تک پہنچا دیے کہ آج بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ،لوگوں کے پاس روزگار بھی ہیں رہے اور مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل