عمران خان پر فرد جرم،نعیم حیدر پنجوتھا نے عدالتی کارروائی کی کہانی بیان کرتے ہوئے حیران کن بات کہہ دی

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف فرد جرم عائد کر دی ہے جسے نعیم حیدر پنجوتھا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کی اندرونی کہانی بھی بیان کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی ڈی اے نے مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا آج کے جیل ٹرائل کی کاروائی بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائفر کی کاپی کی عدم موجودگی اور منٹس آف میٹنگ اور سیکشن سی آر پی سی 241 کی عدم تعمیل کی بنیاد پر چارج کے فریمنگ کی مخالفت کی کیونکہ ہم چارج کو سمجھنے سے قاصر ہیں،نہ کاپیاں دی گئی نہ پورا ریکارڈ کو دیکھنے کا موقع دیا گیا کہ پڑھ سکیں،سمجھ سکیں کہ ہمارے خلاف کیا جرم بنایا گیا ہے؟جج نے حکم دیا ہے کہ آپ ان نقول کو دوسرے طریقوں سے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ہماری طرف سے دی گئی تمام درخواستوں کو واپس کر دیا گیا اور زبردستی فرد جرم عائد کر دی،جس کو ہم ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی دونوں نے اپنی تحریر میں جواب دیا ہے کہ وہ اس الزام کو نہیں سمجھ پائے ہیں کیونکہ ٹرائل سے متعلق دستاویزات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی ہیں،ٹرائل کو 27 اکتوبر کے لئے ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کیا گیا ہے،ضمانت اور مقدمہ کے اخراج پر فیصلہ محفوظ ہے لیکن یہاں ٹرائل میں دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی ؟جانیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں