واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی شاہین صہبائی کا شمار پاکستان مسلم لیگ ن کے” بدترین ناقدین “میں ہوتا ہے،وہ شریف خاندان پر تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،اب انہوں نے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ن لیگی قیادت تلملا اٹھے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کو دلدل سے کیسے نکال سکتے ہیں؟خواجہ آصف نے راز کی بات بتا دی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق امریکی شہر واشنگٹن میں مقیم معروف صحافی شاہین صہبائی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام لیئے بغیر ان پر کڑی تنقید کی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہین صہبائی کا کہنا تھا کہ سہاگ رات کے اگلے دن بڑی دھوم تھی شادی کی،برات پر بے تحاشا خرچے کی،دھوم دھڑکے کی،دولہا کی بہادری کی مگر ولیمے کے دن سب سوچ رہے ہیں کون جیتا،کون ہارا؟یہ تو رات گئی،بات گئی والا سین ہو گیا،ولیمہ ہو گا بھی یا نہیں؟۔شاہین صہبائی کا کہنا تھا کہ کئی میڈیا والے اور سیاسی دماغ پریشان ہیں،اگر اتنا بڑا پاور شو تھا تو اتنی کمزور بیانی کیوں؟کچھ کہنا چاہتے تھے پر کہہ نہ سکے،کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے،کیا کبوتر کوئی سندیس دے گیا،سارا میلہ کیا چپ رہنے کے لئے لگایا گیا اور میلہ لگانے والوں کو بھی پتا چل گیا کہ ان کا گھوڑا لنگڑا ہے،نہ دوڑنے کے قابل نہ دولتی مارنے کے تو پھر کیا ریس ہی کینسل سمجھیں؟۔
یہ بھی پڑھیں:قانونی ٹیم نے نواز شریف کو اہم مشورہ دے دیا