لاہور کا وہ سرکاری ہسپتال جسے حکومت نے کینسر ہسپتال میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب کی نگران حکومت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن میں مصروف ہے ،اب صوبائی دارالحکومت کے ایک بڑے ہسپتال کو ”کینسر ہسپتال “میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلی کا پنجاب کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا حکم
ُُ”پاکستان ٹائم“کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں اسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں اسپتال لاہور کا دورہ کیا، اور کینسر اسپتال کے لئے مجوزہ اراضی اور ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا اورکینسر ہسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں ہے، کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ کینسر کے علاج کے لئے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ٹی بی ادویات کی قلت،مریض رل گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں