لاہور (ہیلتھ رپورٹر) میڈیکل سٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آ رہی جبکہ دوا ساز کمپنیوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی، مریضوں اور لواحقین نے محکمہ صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خراٹوں سے نجات کا آسان طریقہ