اسلام آباد(وقائع نگار) نوازشریف کی واپسی پر مولانا فضل الرحمان نے بھی خاموشی توڑ دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا،کوئی کتنا بھی جبر و تسلط کرلے اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد جے یو آئی ف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے ملکر متفقہ طور پر شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا تھا اور عمران خان حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کے نام سے ایک اتحاد بنایا تھا جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کے سپرد کی گئی تھی ۔