ایڈورڈز کالج کے مقتول طالب علم کے کیس میں زیر حراست ملزم بھی مارا گیا

ایڈورڈز کالج کے مقتول طالب علم کے کیس میں زیر حراست ملزم بھی مارا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر ) ایڈورڈز کالج کے طالب علم کے قتل کیس میں زیر حراست ملزم شاہسواربھی مارا گیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کی نشاہدہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم مارا گیا۔ حکام کاکہنا تھاکہ فائرنگ کےتبادلے میں ایک پولیس اہلکار دو گولیاں لگی لیکن بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے خوش قسمتی سے محفوظ رہا،پولیس گاڑی کو بھی متعدد گولیاں لگیں جبکہ ملزمان اندھیرے اور گنجان آبادی کے سہارے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ حکام کاکہناتھاکہ مارے گئے ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جب بھی موقع ملا پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا،وہ کون ہیں جو نواز شریف کو ہر چند سال بعد قوم سے جدا کر دیتے ہیں،نواز شریف کا مینار پاکستان پر تاریخی خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں