ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کو 400 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
بھارت کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں 4 رنز پر گرگئی جب ڈی کوک ریس ٹاپلی کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے، وین ڈرڈوسن 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ، ریزا ہینڈرکس 85 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان ایڈن مارکرم نے 42، ڈیوڈ ملر 5 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 3 جبکہ عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی