ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں ا?سٹریلیا نے پاکستان کو 62رنز سے شکست دے دی۔ ا?سٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 367رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم305رنز بنا کر ا?وٹ ہو گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرآسٹریلیا نے مقرر ہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا ئے۔آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے باولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے 124 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 163رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں سب سے اہم کر دار ادا کیا ، ان کے ساتھ پچ پر آنے والے مچل مارش بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی پاکستانی باولرز کی جم کر دھنائی کی ، انہوں نے 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کے دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے جاری ورلڈ کپ کی سب سے بڑی 259 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔آغاز میں قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز مکمل طور پر ناکام نظر آ ئے لیکن آخر کار شاہین شاہ آفریدی نے ہمت دکھائی اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وانر کو آوٹ کرتے ہوئے پہلی وکٹ گرائی تاہم دوسرے بیٹسمین ڈیوڈ وانر حارث روف کی گیند کا نشانہ بنے۔ان کے بعد آنے والے گلین میکسویل بغیر کوئی سکور بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے سٹیون سمتھ 7 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ٹیون سمتھ 7 اور جوش 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔آسٹریلیا کے کھلاڑی مارکس سٹونس 21 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور حارث روف نے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ اوسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبدا للہ شفیق 64رنز بنا کر آوٹ ہوئے ہیں۔ان کے بعد امام الحق 70سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد سعود شکیل 30سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 46، افتخار احمد 26، محمد نواز 14، اسامہ میر صفر اور حسن علی 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4جبکہ مارکس اسٹونیز اور پیٹ کمنز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں