omer ayub

”سزا یافتہ کو وی وی آئی پی پروٹوکول“یہ فلم دیکھنا بدقسمتی ہے ،عمر ایوب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر سٹیٹ لاﺅنج کھول دیا گیا ،انہیں اس بہانے واپس لایا گیا ہے کہ ملک کو ٹھیک کر دینگے ،اگر اس سکرپٹ کو فلم کے طور پر تیار کیا گیا تو یہ سب سے فلاپ فلم ثابت ہو گی ،بدقسمتی سے ہمیں اس فلم کی نمائش کو برداشت کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں