PTI

”باشعور قوم بھگوڑے سے نمٹنے کیلئے تیارہے“نواز کی واپسی پرتحریک انصاف کا سخت رد عمل

لاہور (وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی پر سخت ردّعمل سامنے آ گیا ۔
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا ہے،رجیم چینج سازش کے بعد آئین و جمہوریت بیزار ریاستی عناصر نے ملک و قوم کو آمریت کی زنجیروں میں جکڑ کر کرپٹ بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا ہے،مجرموں کی سرپرست یہی سوچ ہے جو پچھتر سال بعد بھی قوم کے پاو¿ں کی زنجیر اور ملک کی کسمپرسی، بیچارگی اور زوال کی بڑی وجہ ہے،چیئرمین عمران خان نے آج سے 27 برس قبل جرم اور ریاست کے مابین اسی اشتراکِ بَد کےخلاف بے مثال سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا،عمران خان کی قیادت میں آج قوم ملک کو سازش، طاقت اور چوروں، ٹھگوں، دھوکے بازوں اور بے حمیت مافیاز کے اشتراک سے فتح کرنے والی قوتوں کے سامنے شعور سے لیس ہوکر اپنے پورے قد سے کھڑی ہے،قوم ریاست کی جانب سے گود میں لئے گئے اپنے اس مجرم کے خاطر خواہ استقبال کیلئے تیار ہے،قوم کو نسل در نسل لوٹنے والے جس مجرم کا احتساب کرنے میں عدالتیں ناکام رہیں، اس کا محاسبہ عوام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو 22اکتوبر کوجلسے کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں