تحریک انصاف کو 22اکتوبر کوجلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو 22اکتوبر کوجلسے کی اجازت مل گئی

لاہور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 22اکتوبر کو کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات شایان بشیر نے بھی تصدیق کردی اور بتایاکہ جلسے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک اور موچی گیٹ سمیت دیگر مقامات پر جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے درخواستیں دی تھیں لیکن انہیں مسترد کر دیا گیا تھا اور اب کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ,تحریک انصاف کیلئے ”بلے “کا نشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں