سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3رکنی کمیٹی نے آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3)کے مقدمات کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی مقدمات پر سماعت کیلئے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دیئے جائیں گے، کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ضمانتی مچلکے جمع،صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں