پی آئی آپریشن متاثر ہونے پر چاندی،نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا

پی آئی آپریشن متاثر ہونے پر چاندی،نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا

کراچی (وقائع نگار خصوصی) پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نجی ائیرلائنز فائدہ اٹھانے لگیں اور نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک بھاری اضافہ کردیا۔ پاکستان ٹائم کے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائنزاندرون ملک پروازکے چالیس سے ستر ہزار روپے تک وصول کرنے لگیں،کراچی تا لاہور کرایہ 35 سے49 ہزار فی سیٹ کردیا، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 55 سے61ہزار روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پی آئی اے آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈسپلائی کے فرق کے پیش نظر نجی ایئرلائنز نے خوب کمائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اپیل پر سماعت،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں