oil agreement

سستے تیل کی خریداری ،پاکستان کا روس سے طویل المدتی معاہدہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سستے تیل کیلئے روس سے طویل المدتی معاہدہ طے کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق روس سے تیل کی خریداری کا معاہدہ کمرشل بنیادوں پر کیا گیا ،معاہدے کے تحت لوکل ریفائنریز روس سے براہ راست تیل خریدیں گی ،ریگولر سپلائی کے بعد دونوں ملکوں کی حکومتوں میں معاہدہ ہو گا ،روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا جو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہو گا ،تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل ہو گی ،روسی کام تیل پر کرایہ پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے دس ڈالر فی بیرل سستا ہے ،روس سے آنے والے پہلے کارگو میں بھی چار کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں