راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی بازیابی کیلئے پولیس کو ایک ہفتے کی آخری مہلت دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست پر سماعت ،آر پی او سید خرم اور سی پی او خالد ہمدانی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے آر پی او سے شیخ رشید کی بازیابی بارے پیشرفت بارے پوچھا تو پولیس افسر نے مزید مہلت کی استدعا کی ،عدالت نے کہا کہ اور کتنا وقت چاہیے آپ کو ،پہلے آپ نے اب تک کیا کیا ہے ۔آر پی او نے کہا کہ جن پولیس افسران پر گرفتاری کا الزام ہے وہ اپنے علاقے میں موجود نہیں تھے ،تھوڑی مہلت اور دیں ،عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کی مزید مہلت آخری موقع سمجھ کر دے رہے ہیں ،اس کے بعد کوئی مزید التوا نہیں دینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : خاور مانیکا کی درخواست ضمانت پر کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے