خاور مانیکا کی درخواست ضمانت پر کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے

خاور مانیکا کی درخواست ضمانت پر کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے

لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی،عدالت نے وکیل درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ یادرہے کہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں خاور مانیکا نے درخواست ضمانت دائر کی ہے،ان پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے اور دکانیں تعمیر کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں