غزہ پر بمباری، ن لیگ نے بھی وہ کام کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

غزہ پر بمباری، ن لیگ نے بھی وہ کام کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

لاہور (وقائع نگار)اسرائیل کی فلسطین پر بمباری اور جانی و مالی نقصان کی وجہ سے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارٹی قائد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں نئے ترانے کے اجرا کی تقریب منسوخ کر دی۔ لیگی ذرائع کے مطابق ترانے کے اجرا کی تقریب لاہور میں منعقد ہونا تھی جس دوران پارٹی صدر شہباز شریف نے پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا،شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یک جہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی حفاظتی درخواست ضمانت،اسلام آباد ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں