fawad ch

فواد چوہدری کیخلاف کیس ،الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فواد چوہدری کیخلاف کیس میں فیصلہ کرنے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،انہوں نے عدالت میں کہا کہ انتظامی اور عدالتی ادارے بیک وقت کسی ملزم کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتے ،یہ سائل کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت نے حتمی دلائل تک نوٹس کر کے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : عسکری ٹاور کیس ،خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں