faisal afshan

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس ،فیصل اور افشاں مقدمے سے ڈسچارج

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ،ملزمان کو ڈسچارج کر دیاگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے پولیس کی ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکن فیصل حسین اور افشاں طارق کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔ملزمان نے اس سے قبل دو مقدمات میں ضمانت کرائی تھی ،پولیس نے دونوں کو نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : عسکری ٹاور کیس ،خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں