depression

ڈپریشن سے بچنا ہے تو دوڑ لگائیے

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپریشن موجودہ دورکاوہ تحفہ ہے جو ہر گھرتک پہنچ چکاہے ،بڑے چھوٹے سب ہی اس بیماری کا شکارنظر آتے ہیں ،اس سے بچنے کا آسان حل ہے صرف دوڑ لگائیے ۔
بارسلونا میں ای سی این پی کی 36 ویں کانگریس میں جو حالیہ تحقیق پیش کی گئی اس میں دوڑ کے زریعے نے ڈپریشن سے نمٹنے کی ناقابل یقین صلاحیت سے پردہ اٹھایا گیاہے،محققین نے دوڑنے اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا تقابلی تجزیہ کیا،تحقیق میں شامل 140 سے زائد شرکا کا مطالعہ کیا اور نتائج نے ڈپریشن کے علاج کے طریقہ کار کے طور پر دوڑنے کی افادیت کا ثبوت پیش کر دیا ،مشق میں شامل افراد کو اینٹی ڈپریشن کے 16 ہفتے کے کورس یا 16 ہفتے تک دوڑنے کے پروگرام کے درمیان ایک انتخاب دیا گیا ، نتائج میں پتہ چلا کہ دوڑنا اینٹی ڈپریشن ادویات سے زیادہ ڈپریشن سے نمٹنے میں موثر ثابت ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : علاج کی سہولت نہ ملنے پرسروسز ہسپتال کے گیٹ پر ہی زخمی دم توڑ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں