علاج کی سہولت نہ ملنے پرسروسز ہسپتال کے گیٹ پر ہی زخمی دم توڑ گیا، انتظامیہ نے غفلت چھپانے کیلئے لاش فٹ پاتھ اور پھر پولیس سے مردہ خانے بھجوادی

علاج کی سہولت نہ ملنے پرسروسز ہسپتال کے گیٹ پر ہی زخمی دم توڑ گیا، انتظامیہ نے غفلت چھپانے کیلئے لاش فٹ پاتھ اور پھر پولیس سے مردہ خانے بھجوادی

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) صوبائی دارلحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں سے ایک سروسز ہسپتال کے گیٹ پر ہی علاج کی سہولیات نہ ملنے پر شہری دم توڑگیا ، یہ شخص ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا لیکن انتظامیہ نےاس تکلیف دہ واقعہ پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی تاہم سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیکل ریکارڈ نے متوفی کے ساتھ ہونے والے سلوک کا پردہ فاش کردیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق مریض23 ستمبرکو ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر مردہ پایا گیا تھا جس کی لاش ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے لاش مردہ خانے میں جمع کروادی ، بتایاگیا ہے کہ اس شخص کو زخمی حالت میں سروسزہسپتال ایمرجنسی میں لایا گیاتھا تاہم نیم بے ہوش مریض کئی گھنٹے علاج کی سہولیات سے محروم رہا۔ ا س شخص کی شناخت گڑھی شاہو کے اشتیاق علی کے نام سے ہوئی جس کے جسد خالی کی اکتوبر کے شروع میں مردہ خانے میں شناخت ہوئی تھی ۔ سی سی ٹی وی کیمروں نے متوفی کے ساتھ ہونے والا ظلم کا پردہ فاش کیا جس کی اطلاع ملنے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اشتیاق کے علاج کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ایسی پیش گوئی کہ شہریوں کے پسینے چھوٹ جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں