solangi shafqat meeting

نگران وزرا کے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے رابطے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت کے وزرا نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے رابطے شروع کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رابطوں کا مقصد سیاسی ماحول کو الیکشن کیلئے سازگار بنانا بتایا جا رہا ہے ،چند روز قبل نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے شفقت محمود سے ملاقات کی ،ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم مفاہمت چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔نگران حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں جن کا مقصد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے ماحول کو ٹھنڈا رکھنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا ”ڈو مور “جاری ،پنشنروں کو بھی رگڑا لگانے کی تیاریاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں